کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں ملکی قوانین کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے ۔ کرپٹو کرنسی کے استعمال پر اسٹیٹ بینک نے پی سی بی کو خط لکھ دیا۔
پاکستان میں پابندی کے باوجود کرپٹو کرنسی کے استعمال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مرکزی بینک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ فارن ایکسچینج ریگولیشنز ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔پی ایس ایل فرنچائز نے بیٹنگ ویب سائٹس سے معاہدے کئے جس سے قیمتی زرمبادلہ باہر جائے گا۔پی سی بی نے بیسٹ فن ٹیک انویسٹمنٹ کوائن کو آفیشل ٹیکنالوجی پارٹنر بنایا۔بی ایف آئی سی کرپٹو کرنسی ہے جس کی پاکستان میں تجارت غیرقانونی ہے۔پی سی بی نے مذکورہ اقدامات کیلئے نہ تو آگاہ کیا نہ ہی اجازت لی۔
اسٹیٹ بینک نے خط کی کاپی وزارت خزانہ اور بین الصوبائی رابطہ کو بھی بھیجی ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پی سی بی اپنا پلیٹ فارم غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال نہ ہونے دے۔