لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگزنے لاہور قلندرزکی بیٹنگ لائن کو ادھیڑ کر رکھ دیا ۔ کراچی کنگ کے 196 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز 9 وکٹوں پر 110رنز بنا سکی ،راشد خان ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے
لاہور کی طرف سے سب سے زیادہ 25رنز حسین طلعت نے اسکور کئے ۔ فخر زمان 13۔کامران غلام 11 اور سیم بلنگ نے بھی 11رنز بنائے ۔حارث رؤف 14 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی
کراچی کی طرف سے عماد وسیم، عاکف جاوید،عمران طاہر اور محمد عمر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک وکٹ جیمز فلر کے حصے میں آئی
اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کئے
کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز حیدر علی اور محمد اخلاق نے کیا، تاہم 9 کے مجموعی اسکور پر حیدر علی دلبر حسین کی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد محمد اخلاق اور طیب طاہر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا 79کے مجموعی اسکور پر طیب طاہر 23 گیندوں پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
محمد اخلاق نے 36 گیندوں پر 51رنز بنائے ۔کپتان عماد وسیم بھی 31 گیندوں پر 45رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔بین کٹنگ نے 14 گیندوں پر 33رنز کی اننگز کھیلی
لاہور قلندرز کی طرف سے حارث رؤف ،زمان خان اور حسین طلعت نے 2-2 وکٹیں لیں ، ایک وکٹ دلبر حسین کے حصے میں آئی
کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کو آج کے میچ کیلئے آرام دیا گیا ہے ۔ ان کی جگہ کپتانی ڈیوڈ ویسا کرررہے ہیں۔