کراچی (امت نیوز) قائد آباد کے قریب 30 سے زائد جھونپڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آگ لگنے سے ایک خاتون اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی واٹر بورڈ کے صفورا اور لانڈھی ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔
سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل واٹر بورڈ آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہے۔ آگ لگنے کے باعث 20 سے زائد جھگیاں اور سامان جل گیا۔