پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز

کراچی (امت نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 58 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 757 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 816 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔