کراچی(امت نیوز)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
امتیاز شیخ سے سی ای او کے الیکٹرک مونس عبداللہ نے ملاقات کی جس میں کراچی میں رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا تھا رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مختصر رکھا جائے، رمضان میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
امتیاز شیخ کا کہنا تھا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے، رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
سی ای او کے الیکٹرک کا کہنا تھا بلوں کی ادائیگی نہ ہونے سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوتا ہے جس پر امتیاز شیخ کا کہنا تھا مضافاتی علاقوں میں فوری طور پر کنڈا سسٹم کا خاتمہ کیا جائے۔