استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک)ترکیہ میں زلزلے کے بعد موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 5 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
موسلا دھار بارشوں اور سیلابی صورتحال نے ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں آدیامان اور شانلی عرفہ میں تباہی مچائی ہے
ترک میڈیا کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ دریائے ایگریکے میں پانی بھرنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔
Footage shows flood waters sweeping cars down streets in Turkey's Sanliurfa, which was hit by February’s deadly earthquakes.#Turkey #Flood @PressTV pic.twitter.com/9P5OOkK0CQ
— #SupportPalestine #BDS #Yemen #Kashmir #Assange (@ChristineJameis) March 15, 2023
سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا، پولیس، اور میونسپلٹی کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو خالی کروا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ فروری میں آنے والے زلزلے میں بھی آدیامان متاثر ہوا تھا، جس نے ترکیہ کے بیشتر حصے کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور یہاں 48 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے