کراچی : نیپا چورنگی پمپنگ اسٹیشن کی موٹریں ناکارہ ہونے سے قلت آب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ کئی ماہ سے واٹر بورڈ کے حکام کو نیپا پمپنگ اسٹیشن کی چاروں موٹروں کے ناکارہ ہوجانے کی اطلاع کے باوجود ان بوسیدہ موٹروں کی تبدیلی نہ ہوسکی۔ واضح ر ہے کہ یہ انتہائی پرانی موٹریں اپنی عمر پوری کرچکیں اور اب روزانہ مرمت کی بنیاد پر کام چلایا جا رہا ہے۔

واٹربورڈ کے اپنے ذرائع کے مطابق یہ موٹریں ادارے پربوجھ بن گئی ہیں ۔ان کی مرمت پر روزانہ لاکھوں روپے خرچ ہورہے ہیں لیکن ان کی کارکردگی بحال نہیں ہو رہی ۔ یہ موٹریں پرانی ہونے کے باعث نہ صرف اضافی بجلی کا اضافی لوڈ لیتی ہیں بلکہ تین موٹریں چلنے کے باوجود ایک موٹرکا پانی شہریوں کو پہنچ پاتا ہے ۔ شہریوں نےمطالبہ کیا ہےکہ پانی کی فرا ہمی بحال کرنے کیلئے ان موٹروں کو فوری تبدیل کیا جائے۔