نیویارک : ایکواڈور اور شمالی پیرو میں 6.8 شدت کے خوفناک زلزلے کے سبب عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ملبے تلے دب کر 14 افراد ہلاک، 126 زخمی ہو گئے۔
لاطینی امریکا کے ممالک ایکواڈوراور شمالی پیرو میں زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں، سانتا روزا ائیرپورٹ کو بھی نقصان پہنچا۔
ایکواڈور حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد دو آفٹر شاکس بھی آئے، زلزلے کے جھٹکے ایکواڈورکے ساتھ ساتھ وسطی بحرالکاہل کے ساحل تک محسوس کیے گئے۔ زلزلہ زدگان کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔