مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی رہنما آپس میں الجھ پڑے

کراچی(امت نیوز)کراچی میں راشد منہاس روڈ کے قریب عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی رہنما آپس میں الجھ پڑے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے تقریر کے دوران فردوس شمیم نقوی سے مائیک چھین لیا۔

فردوس شمیم نے دوران تقریرکارکنان سےکہاکہ آپ کسی پیغام کا انتظار مت کیجیے گا۔ اس پر آفتاب صدیقی نے آکر فردوس شمیم نقوی سے مائیک چھین لیا اور کہا کہ سب کو معلوم ہے کیسے چلنا ہے، آپ چھوڑیں۔

مائیک چھیننے پر فردوس شمیم نقوی اور آفتاب صدیقی کے درمیان اسٹیج پر ہی تلخ کلامی ہوئی۔

اس واقعے کے بعد فردوس شمیم نقوی ناراض ہوکر اسٹیج سے نیچے اتر گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔