خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے بھارت کےسائبر حملے

برسبن(اُمت نیوز)سفارتی ناکامی کے بعد بھارت خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے سائبر حملوں پر اتر آیا، برسبن میں خالصتان ریفرنڈم پر بھارتی ہیکرز کے حملوں کی کوششوں کے باوجود 11 ہزار سکھوں نے ووٹ ڈالے۔
خالصتان ریفرنڈم کروانے والی تنظیم سکھ فار جسٹس کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے دوران تین مرتبہ مودی سرکار کی پشت پناہی میں بھارتی ہیکرز نے ووٹنگ مشینوں پر سائبر حملہ کرنے کی کوششیں کی۔
انتظامیہ کے مطابق پہلا حملہ ووٹنگ شروع ہونے کے 30 منٹ کے اندر کیا گیا جس میں سسٹم بند ہو گیا تھا تاہم آدھے گھنٹے بعد ووٹنگ دوبارہ شروع کروادی گئی تھی، دوسرے اور تیسرے حملے کے بعد 20 منٹ میں ووٹنگ کا عمل بحال کر دیا گیا تھا۔
سکھ فار جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقعہ نہیں جب بھارت نے سے سکھوں کی رائے کو دبانے کی کوشش کی ہو، اس سے قبل بھی یورپ میں ریفرنڈم کے دوران اسی طرح کی کوششیں کی گئی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سکھوں کے خلاف سائبر حملوں کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔