ڈگری (نمائندہ امت ) الخدمت فاؤنڈیشن نے ضلع میرپورخاص میں سیلاب سے متاثرہ مکانات کی مرمت شروع کردی،اسکولز، مساجد اور مدارس بھی بحالی پروگرام میں شامل، تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میرپورخاص کے صدر نادر خان، سروے آفیسر محمد شعیب اور جماعت اسلامی کے یسٰین گجر نے ڈگری میں میڈیا کو بتایا کہ الخدمت کی معاونت سے ضلع میرپورخاص میں 150 سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے جبکہ اس ہی پروگرام میں 21 سرکاری و نجی اسکولز کی خستہ عمارتوں کی مرمت کا کام بھی شروع کیا جائے گا، 25 مساجد اور مدارس کو بھی تعمیراتی ہروگرام میں شامل کیا گیا ہے، سیلاب کے بعد سے لیکر ضلع بھر میں ہم نے جہاں امدادی سرگرمیاں کیں وہیں ہم اس حوالے سے بھی سروے کرتے رہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے ضلع بھر میں سیلاب سے لیکر اب تک ریکارڈ امدادی کام کیا ہے ایمر جنسی ریسکیو سے لیکر بحالی تک الخدمت کے رضاکار میدان میں موجود رہے اور ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ بنا رنگ و نسل و مذہب ایک سائے کی طرح کھڑے رہے ہیں. سیلاب سے متاثرہ خاندان کے آخری خاندان کی بحالی تک الخدمت اپنی خدمات انجام دیتی رہے گی ـ