ملک بھر میں 23 مارچ کو تمام بینک بند ہونگے
23 مارچ 2023 کو مرکزی بینک پاکستان ڈے کی مناسبت کی وجہ سے عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔
March 21, 2023 · قومی
اسلام آباد(اُمت نیوز)ملک بھر میں 23 مارچ کو تمام بینک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سٹیٹ بینک آف پاکستان نےکہا کہ 23 مارچ 2023 کو مرکزی بینک ( پاکستان ڈے کی مناسبت کی وجہ سے) عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔
بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہوا ہے۔
دوسری جانب پی ایس ای کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج 23 مارچ کو عام تعطیل کے سبب بند رہیں گے ۔