ق لیگ کی صدارت کے معاملے پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن کا کام قانون کے مطابق درخواست پر سفارشات دینا ہیں۔جسٹس عاصم حفیظ

  March 22, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو (ق) لیگ کی صدارت کے معاملے پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس عاصم حفیظ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا کام قانون کے مطابق درخواست پر سفارشات دینا ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری شجاعت حسین کو(ق) لیگ کا صدر برقرار رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عاصم حفیظ نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن متعصب کیوں دکھائی دے رہا ہے؟آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں یہ تاثر نہ دیں کہ کسی سیاسی جماعت کے وکیل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو (ق) لیگ کی صدارت کے معاملے پر دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس عاصم حفیظ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا کام قانون کے مطابق درخواست پر سفارشات دینا ہیں۔