میٹرو اورنج لائن افتتاحی تقریب کرپشن کیس،سابق ڈائریکٹر گرفتار

ضمانت خارج ہونے پرایف آئی اے نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

               
  March 22, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: میٹرو اورنج لائن افتتاحی تقریب کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے ضمانت مسترد ہونے پراحاطہ عدالت سے گرفتارہو گئے۔

اسلام آباد اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں میٹرواورنج لائن کی افتتاحی تقریب کے بلوں میں 98 لاکھ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

سابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد اور ڈی ڈی عبوری ضمانت مسترد ہونے پر گرفتارہو گئے، اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان ضمانت خارج کی ،ضمانت خارج ہونے پرایف آئی اے نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔