پی پی 149 سے مریم نوازکے کاغذات نامزدگی چیلنج
تحریک انصاف کے امیدوارحافظ ذیشان رشید نے اعتراضات اٹھائے ۔
عمران خان کی رہائی کی صورت میں مسلم لیگ ن بھرپور احتجاج کرے گی۔ فائل فوٹو
لاہور: پی پی 149 سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازکے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے ۔
مریم نوازکے کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن ایکٹ2017 کے تحت چیلنج کیاگیا،مریم نوازکے کاغذات پر تحریک انصاف کے امیدوارحافظ ذیشان رشید نے اعتراضات اٹھائے ۔
اعتراض میں کہاگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز عدالت سے سزایافتہ ہیں، مریم نوازکے کاغذات نامزدگی پر تصدیق کنندہ کا نام ہی موجود نہیں۔
مریم نواز کے گوشوارے کے صفحے پر بھی دستخط موجود نہیں ، کاغذات نامزدگی پر دستخط شناختی کارڈ والے دستخط سے مختلف ہیں ۔