سڑک پر بھاگتا کتا چلتی گاڑی کے انجن کمپارٹمنٹ میں پھنس گیا

جارجیا(نیٹ نیوز) جارجیا میں فائر فائٹرز نے ایک آدمی کی گاڑی کے انجن کمپارٹمنٹ میں پھنسے کتے کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا۔ آگ بجھانے اور جان بچانے میں مدد کے لیے فائر فائٹرز ہر روز ہنگامی حالات میں اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں، گزشتہ ہفتے عملے نے ایک ایسی ہنگامی صورتحال کا جواب دیا جو سب کے لیے حیران کن تھا اور جارجیا میں ایک کتا جو گاڑی کے انجن کے ڈبے میں پھنس گیا تھا اسے کامیابی سے ریسکیو کیا۔

رپورٹس کے مطابق جارجیا کا ایک شہری ڈرائیونگ کے دوران اس وقت رک گیا جب اس نے سڑک کے بیچ میں ایک کتے کو دیکھا اور کینائن نامی کتا اس کی گاڑی کے نیچے سے بھاگ کر انجن کمپارٹمنٹ میں پھنس گیا۔

حکام نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ کتا انجن ایئر باکس اور فائر وال کے درمیان پھنسا تھا جسے باہر نکالنے کے لئے ایئر باکس ٹاپ کور کو ہٹانا پڑا، خوش قسمتی سے ریسکیو کے عمل کے دوران کتا زخمی نہیں ہوا۔

حکام نے مزید بتایا کہ کتے کو ریسکیو کے بعد کوب کاؤنٹی اینیمل سروسز کے حوالے کر دیا گیا ۔