ایران کے جوہری خطرے کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے ، نیتن یاہو

میری پالیسی، صدر ٹرمپ کی طرح، تبدیل نہیں ہوئی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے ، ایکس پر بیان

May 24, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

تل ابیب: اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انھوں نے گزشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔

ایکس پر جاری بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور اُن کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ’ایران کے ساتھ کسی بھی حتمی معاہدے میں جوہری خطرے کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اس عمل میں ایران سے ’افزودہ جوہری مواد‘ کا خاتمہ اور تہران کی یورینیم افزودگی کی تنصیبات کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ میری پالیسی، صدر ٹرمپ کی طرح، تبدیل نہیں ہوئی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔