پرنس اینڈریو کے اسکینڈلز، شاہی محل میں میگن مارکل کے خلاف تحقیقات پس منظر میں چلی گئیں
اہم انکشاف، شاہی امور کے ماہر کا دعویٰ، توجہ ہٹانے کا حربہ تھا، اصل مقصد پرنس اینڈریو کو بچانا تھا
پرنس اینڈریو کے اسکینڈلز، شاہی محل میں میگن مارکل کے خلاف تحقیقات پس منظر میں چلی گئیں
برطانوی شاہی خاندان کے امور پر گہری نظر رکھنے والے مؤرخ اور شاہی ماہر اینڈریو لونی نے ایک اہم انکشاف کیا ہے جس کے مطابق میغان مارکل کے خلاف دفتر میں عملے کے ساتھ مبینہ بدسلوکی یا غنڈہ گردی (bullying) کے الزامات کی تحقیقات کو اصل میں پرنس اینڈریو کے اسکینڈلز سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق میغان مارکل نے شہزادہ ہیری کے ہمراہ سال 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیار کر لی تھی اور شاہی فیملی میں اپنے مختصر قیام کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنے کا ذکر کیا تھا۔ انہیں شدید میڈیا کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ عملے کے ساتھ بدسلوکی کے دعوؤں کا بھی سامنا کرنا پڑا، جبکہ اسی دوران مبینہ طور پر ان کے والد کے حوالے سے بھی ایک خط موصول ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شاہی محل (Buckingham Palace) اس بات پر سخت پریشان تھا کہ پرنس اینڈریو کے طرزِ عمل اور ان کے اسکینڈلز عوامی سطح پر نہ آ جائیں۔ رائل آتھر اینڈریو لونی نے انکشاف کیا ہے کہ جب میغان مارکل پر عملے کو تنگ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تو بکنگھم محل نے پرنس اینڈریو کے غصے، نازیبا زبان اور نامناسب مطالبات سے متعلق تاریخی شکایات کے سامنے آنے کے خدشات کے پیش نظر خود کو تیار کرنا شروع کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ سابق پرنس اپنے سخت رویے اور عملے کے ساتھ نازیبا برتاؤ کی وجہ سے شاہی عملے میں پہلے ہی مشہور تھے۔ شاہی حکام اس بگڑتی ہوئی صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے تھے کیونکہ اسی دوران جیفری ایپسٹین کے ساتھ پرنس اینڈریو کے مبینہ تعلقات اور ورجینیا جیوفرے کے الزامات بھی سامنے آ چکے تھے۔
ماہر کے مطابق بعض حلقوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ میغان مارکل کے خلاف غنڈہ گردی کے الزامات کی رپورٹ کبھی منظرِ عام پر اس لیے نہیں لائی گئی کیونکہ اس سے ملکہ کے دوسرے بیٹے کے طرزِ عمل پر بھی سوالات اٹھ جاتے۔ دوسری جانب میغان مارکل نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور اس صورتحال کو ان کی شخصیت پر حملہ قرار دیا ہے۔