الیکشن ملتوی کیے جانے پرعمران خان کی رہنمائوں سے مشاورت

اسد عمر اور فواد چوہدری آج لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔

               
  March 23, 2023 · اہم خبریں, قومی
مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،فائل فوٹو

مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آج زمان پارک میں پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے ملاقاتیں  اور مشاورت کی۔

ملاقاتوں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ملتوی کیے جانے پر مشاورت کی  گئی ، اس کے علاوہ عمران خان مینار پاکستان پر جلسے کے انتظامات کے حوالے سے بھی ہدایات دیں ۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر اور مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری فواد حسین آج مرکزی جیل روڈ، لاہور پر واقع مرکزی پنجاب کے دفتر میں اہم ترین پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

پریس کانفرنس میں وہ اکتوبر تک پنجاب کےانتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے اور دیگر امور پر اہم گفتگو کریں گے۔