گورنر ہائوس کراچی میں عوام کیلیے افطاری کا اہتمام

کراچی کے شہری 30 دن تک گورنر ہاؤس آکر افطاری کرسکتے ہیں۔ کامران ٹیسوری

               
  March 23, 2023 · اہم خبریں, قومی
30 رمضان تک گورنر ہاؤس کے دورازے کراچی کے عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔فائل فوٹو

30 رمضان تک گورنر ہاؤس کے دورازے کراچی کے عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔فائل فوٹو

کاراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پہلے روزے سے 30 رمضان تک گورنر ہاؤس کے دورازے کراچی کے عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہری 30 دن تک گورنر ہاؤس آکر افطاری کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار 40 ہزار روپے کمانے والا بھی سحری کی سکت نہیں رکھتا، دعا ہے کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں، مڈل کلاس لوگ بھی سحری کرنے نجی فلاحی ادارے کے دستر خوانوں پرآرہے ہیں۔