نئی دہلی: بھارتی نے عدالت نے اپوزیشن جماعت کے لیڈر راہول گاندھی کو متنازع تقریر کرنے کے الزام میں دوسال قید کی سزا سنا دی ہے۔
عدالت نے راہول گاندھی کی 2019 میں کی گئی ایک تقریر کرنے پر ہتک عزت کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تنقید کی تھی۔
عدالت نے ان کی 30 دن کے لیے ضمانت بھی منظور کرلی ہے جس کے نتیجے میں وہ جیل جانے سے بچ گئے ہیں جبکہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل بھی کرسکتے ہیں۔
بھارتی ریاست گجرات کی عدالت نے راہول گاندھی کو یہ سزا نریندر مودی کے خلاف تنقید پر سنائی کیونکہ مودی نے راہول کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔