فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کو غیر ملکی سرمایہ لانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کو نجی ذریعے سے غیر ملکی سرمایہ پاکستان میں لانے کی اجازت دیدی۔

موبائل ٹاور، قابل تجدید توانائی، رئیل اسٹیٹ اور زرعی منصوبوں میں استعمال کیلیے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کمپنیوں کو بیرونی سرمایہ لانے کی اجازت ملی ہے تاہم کمپنیاں ان منصوبوں کو اسٹاک مارکیٹ میں تجارت کیلیے پیش کرنے کے بعد سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے فارن ایکسچینج مینئول میں تبدیلی کر دی ہے تاکہ ٹرسٹ کمپنیاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کر سکیں۔