وزیراعظم شہباز شریف چین کاکامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ
چینی وزارتِ خارجہ کی نائب وزیر اور اعلیٰ چینی حکام نے وزیراعظم کو الوداع کیا
May 26, 2026 · بام دنیا
وزیراعظم شہباز شریف چین کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔
چینی وزارتِ خارجہ کی نائب وزیر اور چین- سی ای ای سی تعاون سیکریٹریٹ کی سیکریٹری جنرل ہوا چون ینگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورۂ چین کے اختتام پر الوداع کیا۔
واضح رہے کہ دورۂ چین کے دوران وزیراعظم کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوئیں، جس میں دو طرفہ تعاون اور خطے میں امن و امان سے متعلق گفتگو کی گئی۔