موسمیاتی بحران تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے،انتونیو گوتیرس

فوسل فیول یعنی کوئلے، تیل اور گیس کے استعمال سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، جبکہ اس کے نتیجے میں زمین اور ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

November 11, 2026 · بام دنیا
موسمیاتی بحران تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے،انتونیو گوتیرس

موسمیاتی بحران تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے،انتونیو گوتیرس

ترکیہ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی بحران تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

ترکیہ کے شہر انطالیہ میں موسمیاتی سربراہی کانفرنس کوپ 31 سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتیرس نے کہا کہ فوسل فیول یعنی کوئلے، تیل اور گیس کے استعمال سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، جبکہ اس کے نتیجے میں زمین اور ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوسل فیول کے حق میں دیے جانے والے دلائل اب کمزور پڑ رہے ہیں۔ اس ایندھن پر انحصار برقرار رکھنا دنیا کو مستقل عدم تحفظ اور مہنگائی کے سنگین بحران کی طرف لے جانے کے مترادف ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موسمیاتی بحران کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو مؤثر اور فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی ترکیہ کے شہر انطالیہ میں کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے، جہاں ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا۔