گریٹر اقبال پارک کے بیشتر پارکس اور چھوٹے پودے تباہ کر دیے گئے،فائل فوٹو
گریٹر اقبال پارک کے بیشتر پارکس اور چھوٹے پودے تباہ کر دیے گئے،فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے میں کتنا نقصان ہوا؟

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز کے جلسے کے باعث لاہور کے گریٹر اقبال پارک کو کم و بیش 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے

۔پی ایچ اے کی جانب سے پارک میں ہونے والے نقصانات کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم حتمی رپورٹ کل تک آ جائے گی۔

جلسے کی وجہ سے گریٹر اقبال پارک کے بیشتر پارکس اور چھوٹے پودے تباہ کر دیے گئے جبکہ پی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے گیٹوں کو لگائے جانے والے تالے بھی جلسے میں آنے والے شرکا نے توڑ دیے۔

گریٹر اقبال پارک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد کے مطابق پی ٹی آئی نے سابقہ جلسے میں 40 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا تھا جس کی رقم اب تک ادا نہیں کی گئی اور اب مزید نقصان ہوا ہے جس کی رپورٹ تیار کر کے پی ٹی آئی کی قیادت کو بھجوائیں گے۔