بھارتی اداکارہ نےاپنے نئے گانے کی ریلیزکے دن خودکشی کرلی

ممبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی اداکارہ اپنے نئے گانے کی ریلیز  کے دن مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اکانشا ڈوبے بنارس کے ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق بھوج پوری فلموں کی اداکارہ  اکانشا ڈوبے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے جبکہ آج صبح ہی ان کا نیا گانا ریلیز ہوا تھا۔

گزشتہ روز 25سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کالا لباس زیب تن کیا ہوا تھا، ایک ہاتھ میں فون پکڑ کر ریکارڈ کی ہوئی اس ویڈیو میں وہ ایک بھوج پوری گانے پر ڈانس کے اسٹیپ کرتی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکانشا ڈوبے کی موت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم ان کے اداکار سمر سنگھ کے ساتھ  تعلقات کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں،  جبکہ گزشتہ مہینے ویلنٹائنز  ڈے کے موقع پر اداکارہ نے ایک پیغام کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی