پرویزالہیٰ عوامی لیڈر نہیں،ہانڈی کا مصالحہ ہیں،فوادچوہدری

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے پارٹی صدر پرویز الہٰی کو ہانڈی کا مصالحہ قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہٰی کوئی عوامی لیڈر نہیں، انہیں تو ہم نے ایسے رکھا ہوا ہے جیسے ہانڈی میں مصالحہ ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس طرح ہانڈی میں سارے مصالحے چاہئے ہوتے ہیں اسی طرح پرویز الہٰی بھی ہماری ہانڈی کا ایک ضروری مصالحہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی عوامی لیڈر نہیں، عوامی لیڈرعمران خان ہیں