بیگ لے جانے سے کیوں روکا؟ شازیہ مری نے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد(امت نیوز) پارلیمینٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے قبل اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب سکیورٹی حکام نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر شازیہ مری کو بیگ اجلاس میں لے جانے سے روک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شازیہ مری نے بیگ اندر نہ لے جانے کےخلاف کابینہ اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
شازیہ مری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گرد نہیں ہیں کہ ایسی پابندی ہم پر لگائی جائے۔