آخری قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا، فائل فوٹو
آخری قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا، فائل فوٹو

آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(امت نیوز)آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی  ۔

آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان معاہدہ دوست ملکوں کی طرف سے فنانسنگ کی تحریری یقین دہانی نہ دینے پر تاخیرکا شکار ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو دوست ممالک کی جانب سے اقرار کے باوجود تحریری ضمانت نہیں دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی عرب اور یو اے ای سے روزانہ اعلیٰ سطح پر رابطے کر رہا ہے جبکہ وزیراعظم آفس، دفتر خارجہ اور وزارت خزانہ متحرک ہیں۔

پاکستان دوست ملکوں سے 3 ارب ڈالر فنانسنگ کی جلد تصدیق پر زور دے رہا ہے۔

دوست ملکوں کی جانب سے فنانسنگ کی تحریری یقین دہانی نہ دینے کی وجہ سے پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہے۔