سیاسی جماعتیں ججز کی کردار کشی سے گریز کریں،پاکستان بارکونسل

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان بار کونسل سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ججز کی کردار کشی سے گریز کریں

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ججز کے فیصلوں پر تنقید ہونی چاہئے مگر ان کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا چاہئے۔

اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ  آئین کی بالادستی، رول آف لاء کیلئے اعلیٰ عدلیہ کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

پاکستان بار کونسل نے پنجاب اور خیبر پختونخوا الیکشن معاملے پر فل کورٹ  بینچ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بار کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز میں تقسیم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو انارکی سے بچانے کیلئے کیس کی سماعت فل کورٹ کو کرنی چاہیے۔

بار کونسل نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا وقار برقرار رکھنے کیلئے سیاسی جماعتیں ججز کی کردار کشی سے گریز کریں۔

بار کونسل کا کہنا تھا کہ ازخود نوٹس کے اختیار سے متعلق رولز بنائے جائیں، عدلیہ کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کمیٹیاں بنا کر بینچز تشکیل دیے جائیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے انتحابات سے متعلق از خود نوٹس سیاسی معاملے پر لیا گیا، از خود نوٹس لینے سے اختلافی فیصلہ سامنے آیا جس سے عدلیہ کا وقار کم ہوا۔

بار کونسل نے مزید کہا کہ سی سی پی او لاہور کے ٹرانسفر میں دو ججز کی درخواست پر از خود نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا۔