بیجنگ: چین نے امریکا کو تائیوانی صدر سے ملاقات کی صورت میں جنگ کی دھمکی دیدی، تائیوان کی صدر سائی انگ وین کا اگلے ماہ امریکا کے دورے کا امکان ہے۔
چین کے تائیوان امور کی نگرانی کرنیوالے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تائیوانی صدر نے اگر امریکی ایوان کے اسپیکر میک کارتھی سے ملاقات کی تو یہ انتہائی اشتعال انگیز اقدام اور ون چائنہ اصول کی خلاف ورزی ہو گی، اس سے چین کی سالمیت اور علاقائی خودمختاری کو نقصان پہنچے گا۔
واضح رہے کہ تائیوانی صدر سائی انگ وین اگلے ماہ وسطی امریکی ممالک گوئٹے مالا اور بیلز کا دورہ کر رہی ہیں، اس دوران ان کا امریکہ جانے کا بھی امکان ہے جس پر چین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے جنگ کی دھمکی دی ہے۔