نادرا کے 3 ڈائریکٹر جنرل، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر نوکری سے فارغ
نادرا کےفارغ کیے گئے افسران میں بریگیڈیئر (ر) طلعت، بریگیڈیئر(ر) بلال اور میجر (ر) قدوس شامل ۔
March 29, 2023 · قومی
گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا، فائل فوٹو
اسلام آباد: نادرا کے 3 ڈائریکٹر جنرل اورایک ڈپٹی ڈائریکٹر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
آڈٹ اعتراضات کے بعد نادرا کے چاروں افسران سے استعفے بھی لے لیے گئے ہیں۔نکالے گئے افسران میں سابق قائم مقام چیئرمین نادرا بریگیڈیئر (ر) خالد لطیف بھی شامل ہیں۔
نادرا کےفارغ کیے گئے افسران میں بریگیڈیئر (ر) طلعت، بریگیڈیئر(ر) بلال اور میجر (ر) قدوس شامل ہیں۔چاروں افسران سابق چیئرمین نادرا عثمان مبین کے دور میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتی ہوئے تھے۔