الحمد اللہ میں ابھی خیر وعافیت سے گھر پہنچ گیا ہوں ،فائل فوٹو
الحمد اللہ میں ابھی خیر وعافیت سے گھر پہنچ گیا ہوں ،فائل فوٹو

پی ٹی آئی کارکن اظہر مشوانی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن اظہر مشوانی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پیر کے روز اظہر مشوانی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کاحکم دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کارکن اظہر مشوانی کی بازیابی کیلیے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نیلم نے اظہر مشوانی کے بھائی مظہر الحسن کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ 23 مارچ کو اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کیاگیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو اظہر مشوانی کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے ۔

عدالت نے پی ٹی آئی کارکن اظہر مشوانی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پیر کے روز اظہر مشوانی کوعدالت کے روبرو پیش کرنے کاحکم دیا،عدالت نے اظہر مشوانی پر درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔