پشاور،سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

پشاور(اُمت نیوز)خیبرپختونخوا کے سکولوں میں موسم بہار کی 7 تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کیا ہے
جس کے مطابق یکم اپریل سے7 اپریل تک صوبے میں سکولز بند رہیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے باوجود طلبا کو مفت درسی کتابیں اور داخلہ دینے کیلئے متعلقہ سٹاف سکولز میں موجود رہے گا۔