رفیق قریشی کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے پروجیکٹ ڈائریکٹرتعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے واٹر بورڈ کے ڈی ایم ڈی فنانس رفیق قریشی کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کا پروجیکٹ ڈائریکٹرتعینات کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے گریڈ بیس کی پوسٹ ڈی ایم ڈی فنانس واٹر بورڈ محمد رفیق قریشی کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کا پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں ، وہ واٹر بورڈ کے سربراہ سی ای او سید صلاح الدین احمد کی جگہ خدمات انجام دیں گے ۔