اماراتی ہلال احمر کی جانب سے پاکستان میں افطار کی تقسیم جاری

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اماراتی ہلال احمر کی جانب سے رمضان کریم کے بابرکت مہینے میں یکم رمضان سے شروع ہونے والی افطار کی تقسیم کا سلسلہ عزت و احترام کے ساتھ جاری رکھاگیا ہے۔ یواےای ہلال احمر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ماہ مبارک میں ”افطار کی خوشیوں میں آپ کے ساتھ “ کے محبت بھرے پیغام کے ساتھ پاکستانی بھاٸیوں کی خوشیوں میں شامل ہے۔ اس ضمن میں اماراتی ہلال احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت عتیق الرومیتی نے ساحل سمندر پر نشان پاکستان کے سامنے ایک ہزار افراد میں افطار باکس محبت اور احترام کے ساتھ تقسیم کٸے۔

 

اس موقع ہر حمد بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ، رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں اور خوشیاں پاکستانی بھاٸیوں کے ساتھ بانٹ رہے ہیں۔ پاکستانی بھاٸیوں اور معصوم بچوں کے چہروں کی خوشی ہمارے درمیان قاٸم رشتوں کو مذید مضبوط بناتی ہے۔

 


یاد رہے کہ یو اے ای ہلال احمر کی جانب سے افطار اور راشن تقسیم کے سلسلہ کا آغاز سندھ کے علاقے خیرپور سے کیا گیا تھا، اس سلسلے میں اندرون سندھ کے مختلف مقامات پر افطاری دسترخوان روزانہ کی بنیادوں پر لگائے جانے کے ساتھ ساتھ افطار تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے، جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ عزت و احترام کےساتھ پرتکلف افطار سے مستفید ہورہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک میں افطار اور راشن تقسیم کا یہ سلسلہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پورے رمضان کے مہینہ جاری رہے گا جس میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد محبتوں کے اس سفر کا حصہ بنتے رہیں گے۔

 

واپس صفحہ اول پر جائیں۔