حکومت نے مہگائی کے مارے عوام پر بجلی گرا دی

بجلی کے ہر یونٹ پر3 روپے 23 پیسے کا مستقل سرچارج عائد کیا جائے گا۔ نیپرا نے منظوری دیدی۔

               
  March 31, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:  نیپرا نے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج لگانے کی منظوری دیدی۔

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی ، نیپرا نے حکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا جس کے تحت بجلی کے ہر یونٹ پر 3 روپے 23 پیسے کا مستقل سرچارج عائد کیا جائے گا۔ مذکورہ فیصلے سے بجلی صارفین پر 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔