پیٹرول،ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے،وزیرخزانہ
March 31, 2023 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد(امت نیوز) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا جارہا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے