شام پر اسرائیلی حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب کا افسر جاں بحق

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک)شام میں اسرائیلی حملے میں ایران کے پاسداران انقلاب کا ایک افسر جاں بحق ہوگیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈز کور نے اسرائیلی حملے میں فوجی مشیر اورافسر میلاد حیدری کی ہلاکت کی تصدیق کردی
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حالیہ حملہ شام میں اسرائیل کی جانب سے رواں ماہ کا چھٹا فضائی حملہ اور دمشق کے قریب دو دنوں میں دوسرا حملہ ہے۔
حملے سے متعلق اسرائیل کی طرف سے بدستور خاموشی ہے اور فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
ایرانی انقلابی گارڈز کور نے اسرائیلی جارحیت کے جوابی حملے کا عزم کیا اور کہا کہ دمشق کے مضافات میں صبح سویرے ہونے والا مجرمانہ حملے کا ضرور جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل برسوں سے شام میں ایران سے منسلک اہداف پر حملے کرتے آرہا ہے۔ دوسری جانب شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حمایت کرنے کے بعد سے تہران کا شام میں اثر و رسوخ کافی بڑھ گیا ہے۔