چین سے 2 ارب ڈالرز کی رقم رول اوور ہوگئی،اسحاق ڈار
پاکستان کا چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اور کمرشل بینکس سے بزنس ہے،وزیرخزانہ
March 31, 2023 · قومی
ہمیں دنیا کو دکھانا ہے کہ ہمارے پاس اثاثے ہیں۔ فائل فوٹو
اسلام آباد(امت نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ چین سے دو ارب ڈالرز کی رقم رول اوور ہوگئی۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اور کمرشل بینکس سے بزنس ہے، دو ارب ڈالرز 23 مارچ کو رول اوور ہونے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق کرنے میں خوشی ہے یہ رقم رول اوور ہوگئی ہے۔