مشق کے دوران رسی ٹوٹ گئی،2بھارتی فوجی دریا میں ڈوب کر ہلاک

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں فوجی مشقوں کے دوران رسی ٹوٹنے سے 2 فوجی دریا میں گر کر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو ہوا جس میں بھارت کے فوجی اہلکار رسی سے لٹک کر دریا پار کرنے کی مشق کر رہے تھے۔
اس دوران رسی ٹوٹ گئی اور 3 اہلکار سروبر جھیل میں گر گئے، یہ جھیل بیرک پور کے علاقے میں ہے۔
فوجی اہلکاروں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں 2 کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ ایک زیر علاج ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔