سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک)آسٹریلیا میں ایک ایسا عجیب و غریب بچھڑا پیدا ہوا ہے جس کی کمر پر مسکرانے والی ’سمائلی‘ بنی ہوئی ہے۔
یہ ننھا بچھڑا ہالینڈ کی گائے ہولسٹین فریزین کی نسل ہے جس کی کمر پر ہنسنے والی سمائلی بننے کے بعد اب اسے لوگ ’ہیپی‘ کہہ رہے ہیں۔
بچھڑے کے مالک کا کہنا تھا کہ یہ اب بیلوں کے پاس جا کر رہے گا اور تھوڑا پالتو بنے گا۔ ہمارے کچھ ملازم اسے پالنے کے خواہش مند ہیں۔ہیپی کا کافی حوصلہ ہے اور وہ بہت چست اور سیانا بچھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھی طرح سے چارا کھا رہا ہے اور لگتا ہے وہ لارڈنر پارک میں باڑے میں رہ کر بہت خوش ہوگا۔رواں ویک اینڈ پر 40 سے 50 ہزار افراد اسے دیکھنے آئیں گے امید ہے ہیپی سب کے چہرے پر مسکراہٹ لائے گا۔