اسرائیلی فورسزکا مسجداقصیٰ پر دھاوا، مزاحمت پر فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس(امت نیوز) اسرائیلی قابض افواج مسجد اقصیٰ پر اچانک دھاوا بول دیا اور مزاحمت پر فلطسینی نوجوان کوگولی مار کر شہید کردیا،اسرائیلی فورسز نے نوجوان پر ہتھیار چھیننے کا الزام لگایا ہے

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور نمازیوں کو وہاں سے نکال دیا۔ تاہم ایک فلسطینی نوجوان نے فورسز کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کو بچانے اور رکاوٹ توڑتے ہوئے مسجد میں دوبارہ  داخل ہونے کی کوشش کی جس پر اسرائیلی اہلکار نے اسے گولی مار کر شہید کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے فلسطینی خاتون کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ مسجد میں دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھیں۔

مقامی فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی کہ شہید نوجوان جس کی شناخت 26 سالہ محمد الاسیبی کے نام سے ہوئی ہے

دوسری جانب اسرائیلی پولیس کا دعویٰ ہے کہ نوجوان نے ایک فوجی کا ہتھیار چھیننے کی کوشش کی جسے روکنے کیلئے اس پر گولی چلائی گئی۔

جائے وقوعہ پر موجود ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں متعدد گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں جس سے ایک شخص باب السلسلہ گیٹ کے قریب فرش پر زخمی ہوکر گر پڑا۔