فیصل آباد، روزے کی حالت میں آٹے کی لائن میں لگا شخص چل بسا

فیصل آباد(امت نیوز) ملت ٹاؤن میں مفت آٹا لینے کیلئے آنے والا 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ رشتہ داروں کے مطابق اصغرعلی دل کا مریض تھا اور روزےکی حالت میں آٹے کی لائن میں لگا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں سستے آٹے کی فروخت بند کر دی گئی جس کے باعث صوبے بھر میں 10 کلو سستے آٹے تھیلے کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔

اس قبل ہی کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔