گورنرسندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو حادثہ، 2 پولیس اہلکارزخمی

کراچی: گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گاڑی کو حادثہ پرائیوٹ گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا، جبکہ ٹریفک حادثے میں سیکیورٹی گاڑی سے گِرکر دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

حادثہ شاہین بخاری سگنل پر موڑ لینے کے دوران پیش آیا۔زخمیوں میں کانسٹیبل وقاص اور نعیم شامل ہیں اور دونوں زخمی اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسپتال میں دونوں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔