فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے کا ہو گیا

کراچی (امت نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے دن آج امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا اور روپے کی قدر کم ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1  روپے 96 پیسے مہنگا ہونے کےبعد 287 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 291 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔