نیا عہدہ ملنے کے بعد مریم نواز پارٹی میں دوسری طاقتور شخصیت بن چکی ہیں-فائل فوٹو
 نیا عہدہ ملنے کے بعد مریم نواز پارٹی میں دوسری طاقتور شخصیت بن چکی ہیں-فائل فوٹو

فیصلہ مستردکرنا کافی نہیں ،قانونی ہاتھوں سے روکنا ہوگا،مریم نواز

لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دینا کافی نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے

مریم نواز نے مزید لکھا کہ 2018 میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا وہ ذمہ داری اب اس بینچ نے اٹھا لی ہے، اس خوفناک اور ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کے خلاف سپریم کورٹ کی اکثریت نے بغاوت کر دی۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو اپنے آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روک دے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ اس سازش کا آخری وار ہے جس کا آغاز آئین کو ری رائٹ کر کے پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ بنچ کے لاڈلے عمران کو پیش کی گئی کہ لو بیٹا، توڑ دو تاکہ ہم جیسے سہولت کاروں کی موجودگی اور نگرانی میں تمھیں دوبارہ سیلیکٹ کیا جائے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔