بہت سے ٹوئٹس اور انسٹاگرام پر پیغامات ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا، فائل فوٹو

عمران خان کا عدالتی فیصلے پر کل یوم تشکر منانے کا اعلان

لاہور(امت نیوز)سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ کے پنجاب میں الیکشن کرانے کے حکم پر کل یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔
ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنان سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ قوم کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، سپریم کورٹ کی فوج عوام ہے، لہٰذا کل ہم نمازعشا کے بعد جشن منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی دو حکومتیں ختم کیں، جو عدالت شریفوں کے خلاف فیصلہ کرنے جاتی ہے یہ ان کے خلاف مہم چلاتے ہیں، ان لوگوں نے مخالفین کی جہازوں سے تصاویر پھینکی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں خوف تھا کہ یہ بینچ کو تقسیم کریں گے، آج کا فیصلہ آئین کی جیت ہے، ہمارا روڈ میپ اب الیکشن کا ہے، البتہ ہم نے سنا حکومت فیصلہ نہیں مانے گی جوکہ ایک نئی چیز ہے۔
الیکشن التواء کیس کے فیصلے پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ہم پر الزام لگاتے ہیں ہم اداروں کے خلاف ہیں لیکن یہ کھل کر ججز اور ان کی فیملیز پر حملے کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی قوم حفاظت کرتی ہے، لہٰذا اس فیصلے کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ قوم تب آزاد ہوتی ہے جب انصاف کا نظام ان کی حفاظت کرے، یہ نہیں ہو سکتا کہ کمزور کے لیے ایک اور طاقتور کے لیے دوسرا قانون ہو، آئین کہتا کہ الیکشن 90 دن میں ہوں جب کہ اکتوبر میں بھی ہم نہیں بلکہ حکومتی جماعتیں کمزور ہوں گی۔