فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے سونے کی مقامی قیمتیں بھی  تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھونے لگیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41ڈالر کے اضافے سے 2023 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500روپے اور 2142روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 217000 روپے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 186042 روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر آگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2450روپے برقرار رہی۔