مشی گن: امریکا کے ایک شادی شدہ جوڑے کے یہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے، اس خاندان میں 130 سال سے زائد عرصے بعد یہ خوشی آئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق شادی شدہ جوڑے نے 2 ہفتے قبل آڈری نامی بچی کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہا، یہ بچی 1885 کے بعد اپنے والد کے خاندان میں پیدا ہونے والی پہلی بچی ہے۔
بچی کے والد اینڈریو کلارک نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے بہت بڑا سرپرائز تھا۔
بچی کی والدہ کیرولین کلارک نےکہا کہ ان کے شوہر نے ابتدا میں شادی سے پہلے بتایا تھا کہ ان کے یہاں کافی وقت سے لڑکی کی پیدائش نہیں ہوئی ہے تو مجھے یقین نہیں آیا۔